ریاست مدینہ کا خواب دکھانے والوں نے قوم پر بدترین آمریت مسلط کر دی ہے،ترجمان بلاول بھٹو

عمران خان سیاسی انتقام کے ساتھ میدان میں اتارے گئے ہیں، ترجمان بلاول | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے اسلام آباد میں تاجروں کے پرامن احتجاج پر پولیس تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کا خواب دکھانے والوں نے قوم پر بدترین آمریت مسلط کر دی ہے۔

اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے لوگوں سے روزگار، تاجروں سے کاروبار اور مریضوں سے علاج چھین لیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر ہو ں یا تاجر جو بھی پرامن احتجاج کرتا ہے خون میں نہلا دیا جاتا ہے۔

مصطفے نواز نے کہا کہ ابھی پشاور کے ڈاکٹروں کے زخم نہیں بھرے تھے اسلام آباد میں تاجروں پر فسطائیت برپا کر دی گئی ہے۔ معاشی حالات بھوک اور افلاس سے تنگ لوگ احتجاج نہ کریں تو کہاں جائیں؟

ترجمان بلاول بھٹو مصطفے نواز کھوکھر نے کہا کہ پیچھے بھوک ہے، سامنے پولیس کا ڈنڈا ہے بے بس لوگ کٹھ پتلی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاٹھی گولی کی سرکار نہ پہلے چل سکی نہ اب چلے گی۔

یہ بھی پڑھیے: تاجروں کا اسلام آباد میں دھرنا

بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان نے کہا کہ جب لوگ عمران خان کو ان کے وعدے یاد کرواتے ہیں جو عمران خان ان کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہیںاور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔


متعلقہ خبریں