ڈی چوک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا


اسلام آباد: پاکساتن کے دارالحکومت اسلام آباد کی جناح ایونیو پر واقع ڈی چوک کو طویل بند کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ پر موجود دس کنٹینرز ہٹا دیئے گئے۔ جس کے بعد  شہری جناح ایونیو سے براہ راست پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ، پارلیمنٹ لاجز وغیرہ جا سکیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے ڈی چوک میں پڑے کنٹینر ہٹانے اور پولیس چیک پوسٹ قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جس کا نام ریڈ زون چیک پوسٹ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق فیض آباد چیک پوسٹ پرخستہ حالت میں پڑے ہوئے ای ٹیگ کمیرے اس نئی چوکی پر نصب کیے جائیں گے۔ جب کے ریڈ زون میں داخل ہونے والی سرکاری اور نیم سرکاری گاڑیوں کے لیے بھی ٹیگ جاری کیے جائیں گے۔

دوسری جانب اس علاقے میں داخل ہونے کے لیے ایک ایس او پی بنانے کی تجویز پر بھی غورکیا جارہا ہے جس کے تحت بغیر ٹیگ والی گاڑی کو اجازات نامے کی ضرورت ہوگی جو ایک روز پہلے لینا لازمی ہوگا۔ چیک پوسٹ پر 24 گھنٹے پولیس اوررینجرز کے جوان موجود رہیں گے۔

اسلام آباد میں دھرنوں کے باعث ڈی چوک کو کنٹینرز لگا کربند کردیا گیا تھا تاہم اب انتظامیہ کی جانب سے سڑک کی صفائی کا کام جاری ہے۔

ڈی چوک کی بندش کے باعث شہریوں کو خاصی مشکلات کا سامنا رہا۔ انتظامیہ نے مظاہرین کو ریڈ زون میں داخلے سے روکنا اہم مقامات کی بندش کا مقصد بتایا تھا۔


متعلقہ خبریں