کیا یاسر حسین ڈزنی فیملی کا حصہ بن گئے ہیں؟


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین پر ہالی ووڈ کے دروازے کھل گئے ہیں۔

35 سالہ اداکار یاسر حسین جو کہ ان دنوں امریکہ میں اپنی منگیتر اقرا عزیز کے ساتھ ہیں نے انسٹاگرام پہ ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے مطابق وہ ’یقیناً‘ ڈزنی کی ’پرنسز ڈائریز‘ کا حصہ بن گئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

Hollywood debut ? #theprincessdiaries #yasirhussain #usa #hollywood #celebrate

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131) on

شیئر کیے گئے فلم کے پوسٹر کے مطابق معروف اداکار بظاہر ہالی ووڈ کی بڑی ملٹی میڈیا ماس کمپنی کا حصہ بن کر ہالی ووڈ میں قدم رکھ رہے ہیں۔

یاسر حسین کو ڈزنی لینڈ میں بھی دیکھا گیا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ انہوں نے یہ تصویر وہاں موجودگی کے دوران ہی لی ہے۔


متعلقہ خبریں