خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے احتجاج کو دوہفتے مکمل


پشاور:خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے احتجاج کو دوہفتے مکمل ہوگئے۔

عوام کی فکر کا دعوی کرنے والے عوام کو ہی تکلیف دینے کا باعث بن رہے ہیں ۔ہڑتال کے باعث اسپتالوں میں لوگ بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں دوہفتوں سے جاری احتجاج کے باعث عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے ۔

جہاں ایک طرف عوام کے لیے احتجاج کرنے کا موقف پیش پیش ہے تو دوسری جانب عوام کے لیے صحت اصلاحات کے دعوی کا چرچا زور وشور سے جاری ہے

تاہم جن کے نام پرہٹ دھرمی کا بول بالا ہے وہی لوگ سرکاری اسپتالوں میں رل گئے ہیں ۔

پشاور کے ایل آر ایچ اسپتال میں جہاں روزانہ 5 ہزار سے زائد مریض علاج حاصل کرتے تھے۔ اب وہاں 15 سو مریضوں کا علاج بھی روزانہ ممکن نہیں رہا۔

دوسری  جانب حکومت کہتی ہے کہ انہیں عوام کی تو فکر ہے بس ڈاکٹروں کے لیے اب رعایت کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھیے: گرفتار ڈاکٹرز سمیت 15 افراد سینٹرل جیل مردان منتقل

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایمرجنسی اور آئی سی یو سہولیات احتجاج کے دوران بھی مکمل طور پر فراہم کی جارہی ہیں جبکہ او پی ڈی اور آپریشن تھیٹر سروس بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں