ملک بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم ملک کے شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح اور شام کے اوقات میں خنکی بڑھ گئی ہے جب کہ دوپہر میں موسم قدرے گرم رہتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ جمعرات کی صبح وفاقی دارالحکومت کا درجہ23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی کا موسم آج گرم اور مطلع صاف۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ  35 تک جاسکتا ہے۔ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے اکثر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا تاہم مری، اٹک، جہلم اور چکوال میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ بلوچستان کے اضلاع قلات اور کوئٹہ میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

خیبر پختونخوا کے اضلاع مالم جبہ، چترال، ایبٹ آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جب کہ دیگر اضلاع کا موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا۔


متعلقہ خبریں