اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی، 503 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی رہی اور کاروبار کا اختتام 503 پوائنٹس اضافے پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کاروبار کا آغاز ہی مثبت زون میں ہوا جو اختتام تک مثبت زون میں ٹریڈ کرتا رہا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 523 پوائنٹس کے ساتھ ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی انڈیکس 244 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 33 ہزار 767 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں اور سرمایہ کاروں کی بھی بڑھتی اسٹاک میں دلچسپی رہی۔ کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ 523 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 46 پوائنٹس تک بھی ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 185,490,340 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7,530,740,016 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فونز پاکستان میں تیار کیے جانے کا مسودہ تیار

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں 47 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

سوموار کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 33 ہزار 33 پوائنٹس پر موجود تھا اور پہلے ہی دن 603 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔ منگل اور بدھ کے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں مسلسل اضافہ ہوا۔

 


متعلقہ خبریں