نواز شریف آج شہباز شریف کو آزادی مارچ میں شرکت پر قائل کریں گے

نوازشریف،شہباز شریف اورمریم نواز کی ملاقاتشریف گروپ کے 3 ملازمین کو دفتر کے باہر سے اٹھا لیا گیا: اندرونی کہانی

فوٹو: فائل


لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے بھائی قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ میں شرکت کے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

مسلم لیگ نواز کے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ شہباز شریف کی آج جیل میں نواز شریف سے ملاقات اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف، مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ  میں بھرپور شرکت کے حامی جبکہ ان کی صاحبزادی اور پارٹی کی نائب صدر مریم نواز بھی والد کے مؤقف کی حمایت کررہی ہیں۔

دوسری جانب شہباز شریف آزادی مارچ میں پارٹی کے وفد کی سطح پر شرکت کے حامی ہیں جبکہ ان کے بیٹے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی اس مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جیلوں میں قید اسیر رہنما بھی آزادی مارچ  میں بھرپور شرکت کی حمایت کررہے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ نواز شریف شہباز شریف سے ملاقات اور اہم سیاسی امور پر تفصیلی بات چیت کے بعد پارٹی کو ہدایات دیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان بھی آج کی ملاقات کے بعد کی صورتحال کے شدت سے منتظر ہیں۔


متعلقہ خبریں