حکومت مولانا کو کنٹینر،بریانی اور ٹینٹ فراہم کرے: پنجاب اسمبلی میں قرارداد

پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع، نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے

لاہور: وفاقی حکومت امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کو دھرنے کے دوران کنٹینر، بریانی اور ٹینٹ فراہم کرے۔ یہ مطالبہ پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرار داد میں کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی: زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کامطالبہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عام انتخابات میں جیتنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کو دھرنے کے لیے کنٹینر، بریانی اور ٹینٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

عظمیٰ بخاری نے وفاقی حکومت کو اپنی جمع کرائی گئی قرار داد میں یاد دلایا ہے کہ امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان، عمران خان کی خواہش پر دھرنے کے لیے اسلام آباد آرہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں بزرگ شہریوں کو ٹیکس سے استثنی کی قرارداد

پی ایم ایل (ن) کی رکن اسمبلی نے اپنی جمع کرائی گئی قرارداد میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ ایوان حکومت کو پرامن دھرنے کی یقین دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے حکومت کو یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ دھرنے کے دوران پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ بھی نہیں کیا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے اپنی قرارداد کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ اگر احتجاجی دھرنے کو طاقت کے ذریعے روکنے کی کوشش کی گئی تو جمہوریت کو خطرہ ہو سکتا ہے تو حکومت طاقت کے استعمال سے اجتناب برتے۔


متعلقہ خبریں