محکمہ اطلاعات سندھ کرپشن ریفرنس کے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد


کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن ریفرنس کے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

ملزمان میں شرجیل انعام میمن، عمر شہزاد، گلزار علی، ذوالفقار شہوانی،سارنگ لطیف اور سلمان منصور سمیت دیگر شامل ہیں۔

ملزمان پر محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب 76 کروڑ روپے کی کرپشن کرنے کا الزام  ہے۔

نیب کے مطابق کرپشن ریفرنس میں 15 ملزمان جیل میں ہیں۔ ریاض منیر ضمانت پر ہیں اور انیتہ بلوچ کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان نے سرکاری اشتہارات جاری کرنے کے معاملے میں بدعنوانی کا ارتکاب کیا ہے۔


متعلقہ خبریں