یو اے ای کا دو شادیاں کرنے والوں کو الاؤنس دینے کا فیصلہ


دبئی: متحدہ عرب امارات نے غیر شادی شدہ خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر دو شادیاں کرنے والے مردوں کو الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے ترقیاتی انفرااسٹرکچر ڈاکٹر عبداللہ نے کہا ہے کہ دو شادیاں کرنے والے مردوں کو گھر الاؤنس دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ دوسری بیوی کو بھی پہلی بیوی کی طرح کا معیارِ زندگی فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

فیڈرل نیشنل کونسل کے رکن کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے غیر شادی شدہ خواتین کی تعداد میں کمی آئے گی۔ اس کے علاوہ کمزور سماجی ساخت بھی بہتر ہوگی۔

گھروں کے اضافی کرائے بھی دوسری شادی میں رکاوٹ بننے کا ایک سبب ہے۔ اس لئے حکومت کی جانب سے دو شادیاں کرنے والے مردوں کو گھر الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں