چیئرمین نیب کی تقرری کیخلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الزامات پر چیئرمین نیب کا نوٹس

فوٹو: فائل


لاہور: ہائی کورٹ نے چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی تقرری کیخلاف دائر درخواست پر فل بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

عدالت عالیہ کے چیف جسٹس کی جانب سے تشکیل دیے گئے بینچ میں جسٹس قاسم خان، جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہیں۔

جسٹس قاسم خان نے لارجر بنچ کی سفارش کے ساتھ معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا تھا۔

اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے چیئرمین نیب کی تقرری اور نیب کی کاروائیوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ نیب آرڈیننس اور چیئرمین نیب کی تقرری آئین و قانون کے مطابق نہیں ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ قومی احتساب بیورو کی کارروائیاں کالعدم قرار دی جائیں۔

خیال رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو ن لیگ کے سابقہ دور حکومت میں چیئرمین نیب لگایا گیا تھا۔ ان کی تقرری 2017 میں چار سال کے لیے کی گئی ہے اور صدارتی حکمنامے سے ہی ہٹایا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں