مولانا کے دھرنے میں شرکت: نوازشریف نے داماد کے ہاتھ اہم پیغام بھجوا دیا

مولانا کے دھرنے میں شرکت: نوازشریف نے داماد کے ہاتھ اہم پیغام بھجوا دیا

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف نے پارٹی کارکن اور اعلیٰ عہدیداران کو مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرنے کا پیغام بھجوا دیا ہے۔

مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے ان کا پیغام پہنچایا۔

صفدر کے بقول نواز شریف نے پیغام بھیجا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں پوری ن لیگ شرکت کرے۔ فضل الرحمان امامت کروائیں گے اور پوری قوم ان کے پیچھے نماز پڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے حمایت کا اعلان کردیا

ان کا کہنا تھا کہ یہ دھرنا نہیں ہے کشمیر کیلئے آزادی مارچ ہے۔

خیال رہے کہ ن لیگ کی کمیٹی نے دھرنے میں شرکت کا معاملہ تاحیات قائد نوازشریف پر چھوڑ رکھا تھا اور آج نواز شہباز ملاقات سے حتمی فیصلے کی امید کی جارہی تھی۔

دوسری جانب ذرائع نے خبر دی ہے کہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کمر درد کے باعث آج کوٹ لکھپت جیل نہیں جائیں گے اور ڈاکٹرز کی ہدایت کے باعث آرام کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف، اور مریم نواز مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ  میں بھرپور شرکت کے حامی ہیں جبکہ شہباز شریف آزادی مارچ میں پارٹی کے وفد کی سطح پر شرکت کے حامی ہیں۔


متعلقہ خبریں