برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں کیا مصروفیات ہونگی؟


اسلام آباد:برطانوی شہزادہ ولیم  اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کا شیڈول مرتب کرلیا گیاہے ۔

دفترخارجہ  ذرائع کا کہناہے کہ برطانوی شہزادہ اور ان کی اہلیہ 14اکتوبر کو رات 9بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔

برطانوی شاہی جوڑا 15اکتوبر کو صدرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کرے گا۔ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن 15 اکتوبر کو ایک سکول کا بھی دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہناہے شاہی مہمان اسی روز چیریٹی پروگرام میں بھی حصہ لیں گے، برطانوی شہزادہ اور شہزادی 16اکتوبر کوصوبہ پنجاب کے دارالحکومت  لاہور کا دورہ کریں گے۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شاہی مہمان بادشاہی مسجد  اور ایس او ایس ویلج کا دورہ بھی کریں گے،شہزادہ اور شہزادی لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہناہے کہ شاہی جوڑا 17اکتوبر کو صوبہ خیبرپختونخوا کےشمالی ضلع چترال کا دورہ کرے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق شاہی مہمان 18اکتوبر کو واپس برطانیہ روانہ ہوجائینگے۔

یہ بھی پڑھیے: برطانوی شاہی جوڑا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ بھی کریگا


متعلقہ خبریں