آزادی مارچ: نواز، شہباز ملاقات منسوخ

آزادی مارچ: نواز، شہباز ملاقات منسوخ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کی کمر میں درد کے باعث آزادی مارچ کے حوالے سے سابق وزیراعظم اور ان کے بھائی نواز شریف سے ملاقات منسوخ ہوگئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کمر درد کے باعث آج کوٹ لکھپت جیل نہیں جائیں گے۔

شہباز شریف نے گزشتہ روز بھی کمر میں درد کے باوجود چار گھنٹے طویل اجلاس میں شرکت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ہدایت کے باعث شہباز شریف آرام کر رہے ہیں، دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک بجے ملاقات ہونا تھی۔


متعلقہ خبریں