’ فضل الرحمان 25 تاریخ تک چندہ جمع کرینگے، 26 کو بیمار اور 27 کو ملک سے باہر ہوں گے‘


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مذہبی ونگ کے رہنما  ملتان کے عالم دین مفتی عبدالقوی نے مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد دھرنے کی ٹائم لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پچیس تاریخ تک چندہ جمع کرینگے،چھبیس کو بیمار اور ستائیس تاریخ کو ملک سے باہر ہوں گے۔

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں صحافیوں  سے گفتگو میں مفتی عبدالقوی نے کہا کہ زرد امامہ پہن کر مولانا فضل الرحمان تحفظ ناموس رسالت کے نام ہر بھیک مانگ رہے ہیں،چندہ، دھندہ اور اس کا انجام مندہ ہو گا۔

مفتی عبدالقوی نے کہا کہ  ہم امت مسلمہ کی نمائندگی کر رہے رہیں وہ چندہ مانگ کر شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔

سیلفیوں سے شہرت پانے والے مفتی قوی نے مولانا فضل الرحمان کو چتاونی دیتے ہوئے کہا کہ پانچ دن کی مہلت دے رہا ہوں،  ناموس رسالت کا تحفظ ہم کر رہے ہیں یا آپ کر رہے ہیں؟ پانچ دن بعد ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو تمام سیاسی پارٹیوں کے پاس جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: دھرنا دینے کیلئے آنے والے ہمارے ساتھ مذاکرات کریں

مفتی قوی نے کہا کہ غریب عوام سے ناموس رسالت کے نام پر چندہ مانگ کر اپنے زرد رمال کی طرح چہرہ بھی زرد کر رہے ہیں۔

انہوں  نے دعوی کیا کہ ستائیس اکتوبر کے دن مولانا فضل الرحمان بیرون ملک علاج کروانے چلے جائیں گےکیونکہ ناموس رسالت کے نام پر چندہ مانگنے سے بخار آتا ہے اور دل کا اٹیک بھی آتا ہے۔


متعلقہ خبریں