حکومت کے خاتمے تک جے یو آئی (ف) کے ساتھ ہیں، نواز شریف

حکومت کے خاتمے تک جے یو آئی (ف) کے ساتھ ہیں، نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف—اے ایف پی فائل فوٹو۔


لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے خاتمہ تک مسلم لیگ نواز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ساتھ ہے۔

ذرائع کے مطابق جیل سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کے نام اپنے خط میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی پوری قیادت اور کارکنان آپ کے ساتھ ہیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے۔

خیال رہے کہ ن لیگ کی کمیٹی نے دھرنے میں شرکت کا معاملہ تاحیات قائد نوازشریف پر چھوڑ رکھا تھا اور آج نواز شہباز ملاقات سے حتمی فیصلے کی امید کی جارہی تھی۔

دوسری جانب ذرائع نے خبر دی ہے کہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کمر درد کے باعث آج کوٹ لکھپت جیل نہیں جائیں گے اور ڈاکٹرز کی ہدایت کے باعث آرام کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف، اور مریم نواز مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ  میں بھرپور شرکت کے حامی ہیں جبکہ شہباز شریف آزادی مارچ میں پارٹی کے وفد کی سطح پر شرکت کے حامی ہیں۔


متعلقہ خبریں