ترک صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ پاکستان کی تاریخ طے ہوگئی

روسی میزائل کے معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ترک صدر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ پاکستان کی تاریخیں طے ہوگئی ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ صدر رجب طیب ایردوان 23 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ ترک صدر کا دورہ پاکستان دو روزہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک صدر اپنے دورے کے دوران  پاکستان کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔

واضح رہے کہ ترک صدر نے دورے کی تصدیق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کی تھی۔ دونوں رہنماؤں میں ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ہوئی۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ  کے مطابق ترک صدر پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت کئی منصوبوں کی یادداشت مفاہمت پر دستخط کریں گے۔ رجب طیب اردوان پاک ترک اعلیٰ سطح کی تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس کی صدارت ترک صدر اور عمران خان کی جانب سے مشترکہ طور پر کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ترک صدر جلد پاکستان کادورہ کریں گے، شاہ محمودقریشی


متعلقہ خبریں