پی ٹی آئی میں اختلافات کا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شدید اختلافات کا وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی میں شدید اختلافات کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے رپورٹ طلب کر لی۔

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے گورنر سندھ سے اختلافات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پارٹی اراکین کیوں آپس میں لڑ رہے ہیں ؟

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم کے نوٹس لینے کے بعد پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعہ کو گورنر ہاؤس میں طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے کئی اراکین سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی سے ناراض ہیں اور بیشتر اراکین قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے جمعیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کے خاتمے تک جے یو آئی (ف) کے ساتھ ہیں، نواز شریف

جے یو آئی (ف) کی سیاسی رابطہ کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی کی کوئٹہ میں سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی اور مولانا فضل الرحمان کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ جس کے بعد محمود خان اچکزئی نے باقاعدہ حمایت کا اعلان کر دیا۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے جے یو آئی کے ہمراہ ہمارے کارکنان بھی بڑی تعداد میں اسلام آباد کا رخ کریں گے۔


متعلقہ خبریں