پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری

’بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں‘

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی کورکمیٹی کا اجلاس آج دوسرے روز بھی بلاول ہاؤس کراچی میں جاری ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کورکمیٹی اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سینیئر قیادت کو بھی آج کے اجلاس میں  طلب کیا ہے۔ پی پی کورکمیٹی کے اجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاج کے طریقہ کار پر بحث کی جارہی ہے ۔

سید قائم علی شاہ ، مراد علی شاہ ، سید  نوید قمر، نفیسہ شاہ، حسن مرتضی، مرتضی وہاب ،قادر پٹیل ،سعید غنی، حیدرزمان قریشی، فیصل کریم کنڈی، منظور وسان اور قمرزمان کائرہ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

سینیٹر  تاج حیدر، ناصر شاہ، چوہدری لطیف اکبر، رحمان ملک اور چوہدری منظور احمد بھی اس موقع پر موجود ہیں۔فرحت اللہ بابر،سینیٹر شیری رحمان، نیر بخاری، مولا بخش چانڈیو، ہمایوں خان، وقار مہدی اجلاس میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی کے کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

 


متعلقہ خبریں