وزیر اعظم مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے پریشان

وزیراعظم عمران خان کا بین الاقوامی فورم سے خطاب

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان بھی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے پریشان ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے رابطہ کر کے انہیں دھرنے سے متعلق اہم ذمہ داری دے دی۔

وزیر اعظم نے وفاقی وزیر سے دھرنے سے متعلق تمام معلومات طلب کرتے ہوئے دھرنے کی سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ جس کے بعد قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مولانا نور الحق قادری جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور دھرنے سے متعلق سفارشات مرتب کر کے وزیر اعظم عمران خان کو پیش کریں گے۔ جس کے بعد وزیر اعظم اپنی قریبی رفقا سے دھرنے سے متعلق مشاورت کریں گے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے موجودہ حکومت کے خاتمہ تک جمعیت علمائے اسلام (ف) کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی میں اختلافات کا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

ذرائع کے مطابق جیل سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کے نام اپنے خط میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی پوری قیادت اور کارکنان آپ کے ساتھ ہیں۔ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے۔


متعلقہ خبریں