آزادی مارچ کے پیش نظر وفاقی پولیس کی چھٹیاں منسوخ

فضل الرحمان کو دھرنا مؤخر کردینا چاہیے، گورنر پنجاب

دفعہ 144

فائل فوٹو


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی پولیس کے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو سنبھالنے کے لیے چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔

دوسری جانب گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان میرے دوست بھی ہیں، انہیں کشمیر کے مسئلے کو سوچ کر اپنے دھرنے کو مؤخر کر دینا چاہیئے، اس وقت ہمیں یکجہتی کا ثبوت دینا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے دھرنے کو تحفظ ناموس رسالت کا نام دیا گیا ہے، لوگوں کو اسلام کے نام پر بہکا کر اسلام آباد پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ادھر  مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عام انتخابات میں جیت کے بعد اپوزیشن جماعتوں کو دھرنے کےلئے کنٹینر، بریانی اور ٹینٹ دینے کا وعدہ کیا تھا، اب وعدہ پورا کیا جائے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت دھرنے کو روکنے کےلئے طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔


متعلقہ خبریں