قومی ٹیم سوکا فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے یونان روانہ


کراچی: سوکا فٹ بال  ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے  قومی ٹیم  کراچی سے یونا ن روانہ ہوگئی ہے۔ 

کراچی کے جناح ٹرمینل ائر پورٹ پر سوکا ٹیم کو رخصت کرنے کیلئے فٹبال لورز کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

سوکافٹبال  ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے روانگی کے وقت نوجوان کھلاڑی پرجوش دکھائی دئے ۔  سوکا ورلڈ کپ  12 اکتوبرسے 20اکتوبر تک یونان کی شہرکریٹ میں کھیلاجائیگا۔

واضح رہے کہ 40ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں قومی ٹیم کو گروپ ’ایچ‘میں رکھا گیا ہے قومی فٹبال ٹیم کا سوکا ورلڈکپ  میں پہلا میچ 14اکتوبر کو سلووینیا سے ہوگا۔

ٹیم آفیشلز کے مطابق قومی فٹ بال ٹیم براستہ مسقط یونان کے شہر کریٹ پہنچے گی۔  برطانوی ہیڈ کوچ کیون ریوز قومی ٹیم کو کریٹ میں جوائن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: فیفا نے انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا


متعلقہ خبریں