کشمیریوں سے اظہار یک جہتی: کل اسلام آباد ڈی چوک میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائیگی

مریم نواز نے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، فردوس عاشق

فوٹو: ہم نیوز

اسلام آباد معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے وفاقی دارالحکومت میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کل مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے بنائی جانے والی انسانی ہاتھوں کی زنجیر میں شامل ہوں گے۔

 

وزیراعظم کی معاون خصوصی  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ زنجیر کل بروز جمعہ سہ پہر 3 بجے ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک بنائی جائے گی۔

 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں،ہر محاذ پر ان کے جائز، جمہوری، قانونی حق کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد اس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پیپلزپارٹی رہنما کا مینارٹی رائٹس گروپ انٹرنیشنل کو مقبوضہ کشمیر کی حالت زار سے متعلق خط

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز