پیپلز پارٹی غیر جمہوری اقدام کا ساتھ نہیں دے گی، مرکزی رہنما پیپلز پارٹی


کراچی: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی بھی غیر جمہوری اقدام کا ساتھ نہیں دے گی۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر بخاری اور قمر زمان کائرہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مارچ کامیاب ہو گا جس پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنا مؤقف دے دیا ہے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہمارا شیڈول طے نہیں ہوا ہے۔ موجودہ حکمرانوں کے خلاف پیپلز پارٹی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رہی ہے جس کا آغاز کراچی سے 18 اکتوبر کو ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کا طوفان ہے اور عوام موجودہ حکومت سے نجات چاہتی ہے۔ بلاول بھٹو 23 اکتوبر کو تھرپارکر میں جلسے سے خطاب کریں گے جس کے بعد 26 اکتوبر کو کشمور میں جلسہ کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو جنوبی پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی میں اختلافات کا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے، حکومتی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے معیشت کا برا حال ہے۔ ہم آئین اور قانون میں رہتے ہوئےعوامی مسائل کو اجاگر کریں گے۔


متعلقہ خبریں