قومی ٹی ٹوئنٹی میں شریک کھلاڑیوں کیلئے پی سی بی کا بڑا اعلان


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک کھلاڑیوں کی آمدن میں خاطر خواہ اضافے کا اعلان  کردیاہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ رنرزاپ ٹیم 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم وصول کرے گی۔

پی سی بی کے مطابق ایونٹ کے بہترین بیٹسمین، باؤلر اور وکٹ کیپر کو 1،1 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی،قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا بہترین کھلاڑی بھی ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم وصول کرے گا۔

اسی طرح پلیئر آف دی فائنل کو 35 ہزار روپے انعام دیا جائے گا، ایونٹ کے دوران مین آف دی میچ کے لیے 25 ہزار روپے بطور انعام مقرر کئے گئے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑی 40 ہزار روپے بطور میچ فیس بھی وصول کریں گے، نان پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑی 16 ہزار روپے بطور میچ فیس کے حقدار ہونگے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی لیگز کی آئی سی سی سے منظوری کی تجویز سامنے آگئی


متعلقہ خبریں