حکومتی ٹیم اور متحدہ قومی موومنٹ کےوفد کی ملاقات

پی ٹی آئی کا وفد ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا

اسلام آباد: حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کی حکومتی ٹیم سے اہم ملاقات ہوئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق  ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، فیصل سبزواری اور امین الحق شامل تھے۔

پی ٹی آئی کی حکومتی ٹیم میں جہانگیر ترین، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اعظم کے مشیر شہزاد ارباب شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  سندھ حکومت سمیت کراچی کی سیاست سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے کراچی اور حیدرآباد میں ترقیاتی کاموں  کے حوالہ سے تحفظات سے آگاہ کیا،کراچی پیکج اور اربن ڈویلپمنٹ فنڈز سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں کراچی پیکج اور اربن ڈیویلپمنٹ سے متعلق ایم کیو ایم وفد کی جلد مشیر خزانہ سے ملاقات پر  اتفاق کیا گیا۔حکومتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم جلد کراچی کا دورہ بھی کرینگے۔

یہ بھی پڑھئے: ایم کیو ایم کا کراچی، حیدرآباد کے میئرز کو اختیارات دینے کا مطالبہ


متعلقہ خبریں