سندھ حکومت مولانا فضل الرحمن   کے  مارچ کی فنڈنگ کررہی ہے، حلیم عادل شیخ

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ گرفتار

کراچی: تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ  نے کہاہے کہ  سندھ حکومت مولانا فضل الرحمن   کے  مارچ کی فنڈنگ کررہی ہے۔

پی ٹی آئی  کے  صوبائی صدر حلیم عادل شیخ نے  کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ   نواز اور زرداری نے مولانا   کو مارچ ٹھیکے  پر  دے دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ  صوبائی فنڈنگ سے مرکز پر یلغار ہورہی ہے۔ کراچی سے کشمور تک ہم ان کا راستہ روکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  صوبائی فنڈنگ سے مرکز پر یلغار ہورہی ہے۔چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ معاملے  کا نوٹس لیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نئے پولیس ایکٹ کے بعد  سندھ پولیس زرداری کی فورس بن چکی ہے۔ کوئی دوسرا مارچ کو  روکے نہ روکے ۔ کراچی سے کشمور تک ہم ان کا راستہ روکیں گے۔

یہ بھی پڑھئیے: پی ٹی آئی میں اختلافات کا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

انہوں نے مزید  کہا  کہ  جب لاڑکانہ میں ایڈز پھیلی ،اینٹی ربیرز ویکسین نہ ہونے سے بچے مررہے تھے تو  مولانا فضل الرحمن  کہاں تھے۔

واضح ر ہے کہ پریس کانفرنس سے پہلے  حلیم عادل شیخ نے   پی ٹی آئی سندھ کی گورننگ باڈی  ارکان کے ہمراہ  گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔


متعلقہ خبریں