سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن پر بھتہ وصولی کے الزامات لگ گئے


کراچی: سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن پر بھتہ وصولی کے الزامات لگ گئے۔ اینٹی کرپشن ایسٹ نے  کمیشن  ایف ٹی سی آفس میں چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ 

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ضمیر عباسی کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن میں انسپکشن اور سرٹیفکیٹ کے نام پر بھتہ وصولی کی شکایات پر کارروائی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہیلتھ کئیر کمیشن  آفس سمیت سندھ کے تمام دفاتر کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں۔

ضمیر عباسی کے مطابق چھاپے کے دوران تمام متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لے کر سیل کردیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو  بتایا کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کے افسربدعنوانی میں بھی ملوث ہیں۔ متعلقہ تمام افسروں کو بیانات کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کئے ہیں۔ ملوث افسروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: نیب بلوچستان کی کارروائی ، گواردرکی سرکاری اراضی کے ریکارڈ میں ردوبدل کا ملزم گرفتار


متعلقہ خبریں