میری ساس سے زیور اتار لیا گیا، ازدواجی زندگی کیسی ہو گی، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ کلیم امام کا اپنے خلاف سازش کا انکشاف

فوٹو: فائل


کراچی: آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا ہے کہ کراچی میں میری اپنی ساس سے زیور اتار لیا گیا ہو تو تو ازدواجی زندگی کیسی ہو گی۔

کراچی میں پولیسنگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کلیم امام نے کہا کہ میں بھی کراچی میں رہتا ہوں اور میرے بھائی، بھتیجے اور ساس کو بھی لوٹا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں بڑے جرائم کو تو کم کر دیا ہے لیکن اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ہے جس کی وجوہات الگ الگ ہیں جن کا سدباب کرنا ضروری ہے۔ اسٹریٹ کرائم کے پیچھے بے روزگاری کا بھی عنصر موجود ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ ایک سال میں اچھے لوگوں کو تعینات کیا ہے اور اب سندھ پولیس میں 99 فیصد لوگ میرٹ پر لگے ہوئے ہیں لیکن کبھی اچھے کھلاڑی بھی اسکور نہیں کر پاتے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس والا بُرے لوگوں کو پولیس والا لگنا چاہے اچھے اور شریف لوگوں کو اچھا ہی لگنا چاہیے۔ پولیس افسران کی کارکردگی کو باقاعدہ مانیٹر کیا جاتا ہے جبکہ جرائم تو پوری دنیا میں ہی ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سندھ حکومت اور آئی جی سندھ پھر آمنے سامنے

کلیم امام نے کہا کہ پولیس تو بہت کام کرتی ہے لیکن بس کچھ ایسا ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے تنقید شروع ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے حوالے سے لوگ کہتے ہیں ہم ٹھیک نہیں ہیں، پیسے لیتے ہیں اور تفتیش ٹھیک نہیں کرتے جبکہ پولیس کا عوام کے بارے میں خیال ہے کہ عوام تعاون نہیں کرتے، اطلاع نہیں دیتے اور گواہی نہیں دیتے۔


متعلقہ خبریں