بانی ایم کیو ایم کی سخت پابندیوں کے ساتھ ضمانت منظور

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار

فائل فوٹو


لندن: نفرت انگیز تقریر کے کیس میں بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم)  پر برطانیہ کی ایک عدالت نے سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کی مشروط ضمانت منظور کر لی ہے۔

بانی ایم کیو ایم  آج لندن کے سدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے تیسری بار بھی لندن پولیس کے سوالوں کے جوابات نہیں دیے جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: اشتعال انگیز تقاریر،بانی ایم کیو ایم اور پارٹی کی نیا

ذرائع کا کہناہے کہ حراست میں لئے جانے کے بعد الطاف حسین پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت فرد جرم بھی عائد کردی گئی۔

ایم کیو ایم کے بانی کو حراست میں لیے جانے کے بعد ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ پہنچایا گیا جہاں جج نے ان کی ضمانت تو منظور کر لی تاہم ان پر سوشل میڈیا سمیت کسی بھی میڈیا فورم کے استعمال کرنے کی سخت  پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نفرت انگیز تقاریر، بانی ایم کیو ایم پر فرد جرم عائد


متعلقہ خبریں