کپتان سرفراز احمد کے چاہنے والے ان سے سخت نالاں

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے ان کے چاہنے والے سخت نالاں ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوینٹی سیریز میں وائٹ واش کے بعد عوام سخت اشتعال میں ہیں اور انہوں نے سرفراز احمد سے سخت ناراضگی کا بھی اظہار کیا۔

پاک سری لنکا ٹی ٹوینٹی سیریز کے آخری میچ میں بھی نمبر ون پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد عوام نے سرفراز احمد کی تصاویر والے بورڈز پر اپنا غصہ نکالا اور سوشل میڈیا پر سرفراز احمد سے ٹیم کی ذمہ داری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے دورے پر تھی اور لاہور میں پاک سری لنکا ٹی ٹوینٹی سیریز کے تین میچ کھیلے گئے۔ تینوں میچوں میں ہی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں قومی ٹی ٹوئنٹی میں شریک کھلاڑیوں کیلئے پی سی بی کا بڑا اعلان

اس قبل پنجاب اسمبلی میں بھی سرفراز احمد کو ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کے لیے قرار داد جمع کرائی گئی۔ جس کے متن کے مطابق کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بطور کپتان اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام نہیں دے پائے اور وہ کپتانی کے مزید اہل نہیں لہٰذا ان کو کپتانی سے فوری ہٹایا جائے۔


متعلقہ خبریں