میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں خیبر پختونخوا اور کشمیر کے اضلاع میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح اور شام کے اوقات میں خنکی بڑھ گئی ہے جب کہ دوپہر میں موسم قدرے گرم رہتا ہے۔

جمعہ صبح وفاقی دارالحکومت کا درجہ23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی کا موسم آج خشک اور مطلع ابر آلود  رہے گا۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ 33 تک جاسکتا ہے۔ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے اکثر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا تاہم مری، اٹک، جہلم، راولپنڈی اور چکوال میں ہلکی بارش مطلع ابر آلود رہے گا۔

بلوچستان کے اضلاع قلات اور کوئٹہ میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

خیبر پختونخوا کے اضلاع مالم جبہ، چترال، ایبٹ آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جب کہ دیگر اضلاع کا موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا۔


متعلقہ خبریں