مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ بحران کی طرف بڑھ رہا ہے،وزیراعظم

مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ بحران کی طرف بڑھ رہا ہے،وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر میں انسانی المیہ بحران کی طرف بڑھ رہا ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس مسئلے کے حل پرزور دے۔

عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر لکھا کہ 30 سال میں ایک لاکھ کشمیری اپنے حق خودارادیت کےلیے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔


انہوں نے لکھا کہ9 لاکھ بھارتی فوجیوں نے 8 لاکھ کشمیریوں کا محاصرہ کررکھا ہے، بچوں اور بڑوں کو جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔

عمران خان نے لکھا کہ بھارتی فوج نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے، دو ماہ سے کشمیر میں مواصلات کا مکمل بلیک آوٹ ہے اور ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ وزیراعظم نے لکھا میں پریشان ہوں کہ عالمی میڈیا ہانگ کانگ مظاہروں کو ہیڈ لائن بنا رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے سنگین بحران کو نظر انداز کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں