کیپٹن صفدر کی نواز اور شہباز شریف کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش



اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور صدر شہباز شریف کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی۔

ہم نیوز کے پروگرام’ بڑی بات’ میں میزبان عادل شاہ زیب کے ساتھ بات کرتے ہوئے ملک کے سینئرصحافی اور تجزیہ کا عارف نظامی نے کہا کہ ن لیگ کو کیپٹن صفدر کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

عارف نظامی کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر نے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دیا ہے۔

شہباز شریف سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا ن لیگ کے صدر کو اہم موقع پر نوازشریف سے ملاقات کے لیے جانا چاہیئے تھا کہ لیکن شہباز شریف کی کمر درد کی ٹائمنگ ہمیشہ غلط ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں : آزادی مارچ: نواز، شہباز ملاقات منسوخ

‘بڑی بات’ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کا کہنا تھا کہ بعض میڈیا حلقوں میں شہباز شریف کی بیماری کو لیکر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے مجھے کل بھی کہا تھا کہ اگر طبیعت ٹھیک ہوئی تو میں نواز شریف سے ملاقات کے لیےضرور جاوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سے متعلق پارٹی کو موقف پارٹی کے صدر شہباز شریف دیں گے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو کمر درد کے باعث شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات کے لیے جیل نہیں جا پائے تھے جس کے بعد میڈیا میں چہ میگوئیاں اور افواہیں پھیل گئیں۔

بہت سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے  نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں