الیکشن کے بعد مولانا کی بات نہ مان کر غلطی کی، نوازشریف

ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف کی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فائل فوٹو


لاہور:  سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد مولانا نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ دیا تھا جسے نہ مان کر غلطی کی۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابات کے بعد احتجاج کرنے کا کہا جس کو رد کرنا ہماری غلطی تھی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ دھرنے اور آزادی مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کو ایک خط میں سب کچھ لکھ کر بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار

نواز شریف کا 14 روزہ ریمانڈ منظور

لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف چوہدری شوگر ملز کیس میں 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج امیر محمد معاملے کی سماعت کی اور نیب کی جانب سے 15 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

نواز شریف کو سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت پہنچایا گیا اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

لاہور جوڈیشیل کمپلیکس کے اندر پولیس کا کڑا پہرا ہے اور باہر ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

نواز شریف کی پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں دھکم پیل بھی ہوئی جس سے لیگی رہنماء طلال چوہدری میز سے گر گئے تاہم کوئی چوٹ نہیں آئی۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو نے نواز شریف کی چوہدری شوگر ملز کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی ہے اور آج انہیں ریمانڈ کےحصول لیے احتساب عدالت پیش کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں