نظم و ضبط کی خلاف ورزی، پاک فوج کے تین افسران کو سزا

چینی سفارتخانے کے ڈیفنس اتاشی کی سربراہی میں وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ

راولپنڈی: پاک فوج کے تین میجرز کےخلاف نظم وضبط کی خلاف ورزی کے تحت سزا دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق الزامات تسلیم کرنے پر تینوں میجر کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو افسران کو دو سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ افسران اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔

رواں سال مئی میں دو فوجی اور ایک سول افسر پر جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر انھیں سزائیں سنائی گئی تھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال (ر) کو 14 سال قید جبکہ بریگیڈیئر (ر) راجا رضوان کو سزائے موت سنائی گئی۔

ڈاکٹر وسیم اکرم کو بھی سزائے موت سنائی گئی، یہ افسران غیر ملکی ایجنسیوں کو حساس معلومات افشا کیا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران مختلف رینک کے 400 سے زائد افسران کو سزائیں دی گئیں، ان میں سے بیشتر کو ملازمت سے بھی برخاست کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں