کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

جمعے کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 34026 پر تھا جس میں مسلسل اضافہ ہوا۔

رپورٹ فائل ہونے تک انڈیکس 364 پوائنٹس کے اضافے سے 34391 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ جمعے کے روز مارکیٹ میں تیزی کے سبب ایک وقت میں انڈیکس ایک وقت میں 34446 پر بھی چلا گیا تھا جو اب تک کی بلند ترین سطح رہی۔

اسکرین شاٹ

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک87,184,340 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,071,188,445 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 503 پوائنٹ اوپر گیا تھا۔

سوموار کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 33 ہزار 33 پوائنٹس پر موجود تھا اور پہلے ہی دن 603 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔ منگل اور بدھ کے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں مسلسل اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں