پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 26 فیصد اضافہ

Textile

اسلام آباد: 10 سال تک نقصان میں رہنے والی ٹیکسٹائل صنعت سے بالآخر اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (ایٹما) کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی اور پالیسیوں کی بدولت صنعت علاقے کے دیگر ممالک سے مقابلے کے قابل بنی۔

اعلامیے کے مطابق سستی بجلی کی فراہم کی وجہ سے گزشتہ سال پاکستانی کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 26 فیصد اضافہ ہوا تاہم عالمی منڈی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث آمدنی میں اضافہ نہیں ہوسکا۔

اعلامیے کے مطابق اگر یہ اضافہ نہ ہوتا تو برآمدات 8.5 ارب ڈالر سے بھی کم رہتیں جبکہ اب قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔

پاکستانی کمپنیوں نے پانچ فیصد منافع رپورٹ کیا ہے، 16 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ 2.8 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فروخت کی گئیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ انڈسٹری نے 40 ارب روپے انکم ٹیکس کی صورت میں ادا کیے ہیں جبکہ دیگر ٹیکسوں کی صورت میں 35 ارب روپے مزید ادا کیے گئے۔


متعلقہ خبریں