مہوش حیات خیرسگالی کی سفیر مقرر

 مہوش حیات کی 38ویں سالگرہ آج

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزارت انسانی حقوق نے اداکارہ مہوش حیات کو خیرسگالی سفیر مقررکردیا ہے اب وہ ملک میں انسانی حقوق اور کم سن لڑکیوں کے حقوق کےلیےکام کریں گی۔

ملک بھر میں کم عمر لڑکیوں کے خلاف تشدد کے واقعات اور معاشرتی استصحال کے خلاف لوگوں میں آگاہی پھیلانے کیلئے اداکارہ کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مہوش حیات نے نے نئی ذمہ داری کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا اور کہا کہ  وہ پاکستان میں کم عمر لڑکیوں کو درپیش مسائل اور انکے حقوق کےلیے بھرپور انداز میں آواز اٹھائیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں صنفی مساوات، خواتین کو بااختیار بنانے اور کم عمر لڑکیوں کے خلاف معاشرتی استحصال کے خلاف آگاہی مہم جاری رکھے گی۔

مہوش حیات کا شمار پاکستان کے سب سے مقبول اداکاروں میں ہے، فن کے شعبے میں مہوش حیات کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے انہیں رواں برس یوم دفاع کے موقع پر تمغہ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔


متعلقہ خبریں