فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تردید

’ حاجیوں کو سبسڈی دینے کا جواز نہیں بنتا‘

اسلام آباد: وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی کی تشکیل کی تردید کردی۔

اپنے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ اور دھرنے سے متعلق مجھے کوئی ذمہ داری نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ابھی حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا اور مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کی خبروں میں صداقت نہیں۔

اس سے قبل خبریں منظرعام پر آئی تھیں کہ مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ نہ کرنے پر راضی کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے نورالحق قادری کو ذمہ داری سونپ دی۔

خبروں کے مطابق عمران خان نے فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے سے متعلق معلومات بھی طلب کرلیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جمیعت علمائے اسلام کے آزادی مارچ اور دھرنا سے متعلق سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کردی۔


متعلقہ خبریں