مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی کی 6قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی


لاہور:   مسلم لیگ ن نےپنجاب اسمبلی میں  6 قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دے دیاہے۔

ذارائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ ن  لیگی رہنما قائمہ کمیٹیوں سے دئے جانے والے استعفے پیر کے روز جمع کروائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خا ن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ تمام اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا ہے۔

ن لیگی رہنما ملک احمد خان نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ جب تک پے اے سی کا چئیرمین نہیں لگایا جائے گا تب تک اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی سربراہی قبول نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا  تھا کہ  پی اے سی ون اپوزیشن کا حق ہے، ضروری ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چئیرمین اپوزیشن کی طرف سے ہو۔

یہ بھی پڑھیے: سی ای سی اجلاس اور کمیٹی کی تشکیل سے متعلق میڈیا رپورٹس درست نہیں ، ترجمان ن لیگ


متعلقہ خبریں