یورپ اور خلیجی ممالک  سے آنیوالی پروازوں کے فضائی  راستوں میں عارضی تبدیلی

پاکستانی فضائی حدود پر عائد پابندی ختم

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کے مخصوص حصے میں  یورپ اور خلیجی ممالک  سے آنیوالی پروازوں کے فضائی  راستے عارضی طور پر تبدیل کردیئے گئے ہیں۔ 

سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے ) نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹم جاری کردیاہے ۔

اتھارٹی طرف سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق یورپ اور خلیجی  ممالک سے آنیوالی پروازیں جو جیوانی اور پنجگور سے ہوتی ہوئی کراچی کی فضائی حدود سے گزرتی ہیں تین دن کیلئےان پر پابندی ہوگی۔

نوٹم میں کہا گیاہے کہ مذکورہ تمام پروازیں 10اکتوبر سے12اکتوبر تک کراچی کی فضائی حدود سے نہیں گزر سکیں گی۔

سی اے اے کی جانب سے  جہازوں کو  متبادل روٹس سے گزرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔ سرکاری نوٹم کے مطابق یورپ اور مڈل ایسٹ سے آنیوالی پروازیں 41ہزار فٹ بلندی سے بھی نہیں گزرسکیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو کتنا نقصان ہوگا؟

اس ضمن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنوں کو نوٹم کے ذریعے آگاہ کردیا ہے ۔ یورپ اور خلیجی ممالک سے آنیوالے جہاز متبادل روٹس استعمال کرسکیں گے جو انہیں فراہم کردئے گئے ہیں۔

باوثوق ذرائع کا کہناہے کہ مذکورہ روٹس آپریشنل وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر تبدیل کئے گئے ہیں ۔


متعلقہ خبریں