ہرنوں کو نئے چڑیا گھر کی آب وہوا راس نہ آئی

۔—فائل فوٹو۔


پشاور: پشاور میں کچھ عرصہ قبل کھلنے والے چڑیا گھر میں ہرنوں کو شہر کی آب وہوا راس نہیں آئی۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے بتایا کہ نئے آنے والے ہرنوں میں سے ایک ہرنی کی پراسرار طور پر موت واقع ہو گئی ہے جب کہ باقی آٹھ ہرنوں کی بھی طبیعت خراب ہے۔

چڑیا گھر کے ڈائریکٹر سید محمد علی کے مطابق ہلاک ہونے والی ہرنی کو بیرون ملک سے برآمد کیا گیا تھا۔ ہرنی کی عمر چار سال تھی اور اس کا تعلق فیلو ڈیئر نسل سے تھا۔

پشاور چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مادہ ہرن کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں  ہوسکی ہے۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ چڑیا گھر میں منگوائے گئے تمام جانوروں کی ذمہ داری ایک ماہ تک ٹھیکیدار پر ہوتی ہے۔ فی الحال تمام جانوروں کی دیکھ بال کی ذمہ داری کنٹریکٹر پرہی ہے۔ ہرن کی ہلاکت کا نقصان بھی وہ ہی اٹھائیں گے۔

29 ایکڑ اراضی پر واقع پشاور چڑیاگھر کا 13 فروری کوافتتاح کیا گیا تھا۔ 47 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئیے گئے چڑیا گھرکا افتتاح وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کیا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق مختلف قسم کے چرند، پرند اور درندے چڑیا گھرمیں موجود ہیں۔  چڑیا گھر کے اندر بچوں کی کھیل کود کیلئے ایک پارک بھی الگ سے قائم کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں