کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اورچھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام


کوئٹہ : پاکستان کوسٹ گارڈز(پی سی جی )نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اورچھالیہ بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو اسمگروں کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی  ہے۔

پی سی جی  نے جمعہ کے روز پسنی(بلوچستان) کے قریب واقع بدوک چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک کارمیں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی 10 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس اور 12کلو گرام اعلی کوالٹی کی افیون برآ مدکرکے2افراد کو گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران وندرمیں واقع باغیچوں کے اندر چھپاٰٗئی گئی3955کلو گرام چھالیہ برآمدکرلی۔پکڑی جانے والی منشیات اورچھالیہ کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 160.51ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز حکام کا کہناہے کہ برآمد شدہ منشیات اور 02اسمگلرز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کی  جاری ہے۔حکام  کے مطابق منشیات اور چھالیہ کرچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:  منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو سزائے موت اور50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا تجویز

سرکاری اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا نے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہا ہے۔

بریگیڈئیر سجاد سکندر رانجھا  نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردارادا کر تی رہے گی۔


متعلقہ خبریں