رانا ثناء اللہ کے مزید 200 ملین سے زائد کے اثاثے منجمد

رانا ثناء اللہ کی جیل میں طبعیت بگڑ گئی

لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )لاہور نے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے مزید 200 ملین سے زائد کے اثاثے منجمد کر دئیے.

اینٹی نارکوٹکس  ذرائع نے کہاہے کہ رانا ثناء اللہ کی  مبینہ ملکیت لاہور میں پلازہ اور لاہور سے باہر دو فارم ہاوسسز سمیت دیگر جائیدادوں کو منجمد کرنے کے لئے مختلف سرکاری محکموں و آفسران کو خط لکھ دئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی رکن قومی اسمبلی کے لاہور اور فیصل آباد میں موجود کمرشل پلاٹس سمیت کم و بیش 22 جائیدادوں کو منجمد کرنے کے لئے محکموں کو لکھ دیا گیا ہے۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق  رانا  ثناء  اللہ  کی  فیملی  کے  تحت  چلنے  والے  دو  مدارس  کے  اکاوئنٹس  بھی  فریز  کیے  گئے  ہیں۔

باوثوق ذرائع کا کہناہے کہ  اے این ایف کی جانب سے منجمند کی گئی پراپرٹیز میں قریبی رشتہ داروں ، داماد اور بیٹی کے نام پر بھی جائیدادیں شامل ہیں۔اے این ایف لاہور کی طرف سے  جائیدادوں کو منجمد کرنے کے حوالے سے تفصیلات عدالت میں بھی جمع کرا دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ‘رانا ثنا کیخلاف جان بوجھ کر کچھ کیا ہو تو اللہ مجھے کلمہ نصیب نہ کرے ’

ن لیگی رہنما رانا  ثناء  اللہ  کے  خاندانی  زرائع  نے  اکاوئنٹس  منجمد  ہونے  اور  پراپرٹی  کو  قبضے  میں  لینے  کی  تصدیق  کردی ہے۔

سابق وزیر قانون پنجاب کے خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ رانا  ثناء  اللہ،  ان  کی  بیوی،  بیٹی  اور  داماد  کے  تمام  اکاوئنٹس  اے  ااین  ایف  نے  منجمد  کررکھے  ہیں۔

 


متعلقہ خبریں