ملک کا ہر طبقہ سلیکٹڈ حکومت سے نجات چاہتا ہے، نفیسہ شاہ

تیزی سے پھیلتے کورونا کے باوجود لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا، نفیسہ شاہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ملک کا ہر طبقہ سلیکٹڈ حکومت سے نجات چاہتا ہے۔ عوام میں دال اور سبزی خریدنے کی سکت نہیں رہی۔ سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں بہت جلد ڈھیر ہو جائے گی

پیپلزپارٹی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ  نااہل حکومت اپنی نالائقی ماننے کی بجائے سابق حکومتوں پر الزامات نہ لگائیں۔

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سوال کیا کہ کہاں ہیں وہ 200 ارب ڈالر جن کا عوام کو جھانسہ دیا گیا تھا، کہاں ہیں ایک کروڑ نوکریاں، کہاں ہیں غریبوں کے لئے 50کروڑگھر؟

انہوں نے کہا کہ خیرات اور صدقات کی رقم چوری کرنے والے عوام کو فقیر سمجھ رہے ہیں۔ نوجوان خیرات اور صدقے کی روٹی نہیں باعزت روزگار چاہتے ہیں۔ اعلی تعلم یافتہ نوجوان کیسے قطار میں کھڑے ہو کر خیرات کی روٹی مانگیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: اے این پی کا آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان کے ذہن میں صرف سیاسی انتقام کا خلل ہے۔ ان کی روز اول سے ہی ترجیح سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا رہی ہے۔ ایسے میں سلیکٹڈ وزیراعظم ملک اور عوام کی خاک خدمت کریں گے۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں بہت جلد ڈھیر ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں