پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات :پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پاک فوج تعینات ہوگی


لاڑکانہ:  پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پاک فوج  کے جوان تعینات ہونگے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاڑکانہ ضمنی الیکشن کے دوران پاک فوج کی تعنیاتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سےجاری اعلامیے میں  کہا گیاہے کہ  پاک فوج کے جوان پی ایس11ضمنی الیکشن کے دوران سیکورٹی ذمہ داریاں ادا کرینگے۔ ضمنی انتخابات میں پاک فوج کے جوان 15 سے 18اکتوبر تک تعنیات ہونگے

سرکاری اعلامیے کے مطابق پاک فوج کے افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختارات بھی تفویض کردئے گئے ہیں۔ مجسٹریسی اختیارات کے تحت فوجی افسران قانون کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کرسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ پی ایس 11 پر ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم 15کتوبرکو رات بارہ بجے ختم ہوجائےگی۔ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدوار قواعد کی پابندی کریں۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن پر انتخابی مواد کی خریداری میں3 کروڑ کی بے ضابطگیوں کا الزام

یاد رہے  کہ  پی ایس 11لاڑکانہ ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 17اکتوبر کو ہوگی ۔یہ حلقہ جی ڈی اے کے امیدوار معظم علی خان کی نااہلی کے باعث خالی قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے  کہ پی ایس 11لاڑکانہ ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے جمیل احمد سومرو،جی ڈی اے کے معظم عباسی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے۔


متعلقہ خبریں