اولمپکس کوالیفائر کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

فوٹو: فائل


لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف )کی طرف سے اولمپکس کوالیفائر کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیاہے۔ 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق رضوان سینیئر ٹیم کے کپتان مقرر کئے گئے ہیں جبکہ عماد بٹ  ٹیم کے وائس کپتان ہوں گے۔

اسی طرح دیگر  کھلاڑیوں میں گول کیپر  امجد علی اور محمد وقار کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔

مبشر علی، رضوان علی، معین شکیل اور تصور عباس بھی ٹیم  شامل ہونگے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں راشد محمود، ابوبکر، اظفر یعقوب، اعجاز احمد عمر بھٹہ، رانا سہیل، علی شان، رانا وحید۔ غضنفر علی اور حماد انجم شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ  قومی ہاکی ٹیم اولپمکس کوالیفائنگ راونڈ میں ہالینڈ سے مدمقابل آئیگی ۔پاکستانی ہاکی ٹیم کے ہالینڈ کیخلاف میچز 26 اور 27 اکتوبر کو ایمسٹرڈیم میں شیڈول ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے: اولمپک 2020: ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈز کیلئے ڈراز کا اعلان ہوگیا


متعلقہ خبریں