کے الیکٹرک کے خلاف عدالت نے حکم امتناع جاری کر دیا


کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کے خلاف اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے حق میں حکم امتناع جاری کردیا ہے۔

ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد کے الیکٹرک بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کسی بھی پارک اور عمارت یا دفاتر کی بجلی منقطع نہیں کرسکے گی۔

میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ کا حکم امتناعی جاری کرنا قابل تحسین اقدام ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں شہریوں کو پبلک مقامات میں تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اربوں روپے کے الیکٹرک پر واجب الادا ہیں۔

گزشتہ دنوں کے الیکٹرک نے سفاری پارک ، کراچی چڑیا گھر، اسپورٹس کمپلیکس، فریئر ہال سمیت کئی عمارتوں کی بجلی منقطع کردی تھی۔

ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق کے الیکٹرک اکثر و بیشتر پبلک مقامات، اسپتالوں اور ضروری دفاتر کی بجلی منقطع کرتی رہی ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے مختلف سرکاری عمارتوں کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر اکثر بند کردی جاتی تھی جس کے خلاف بلدیہ عظمیٰ نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔


متعلقہ خبریں