ملک بھر میں موسم خشک، بلوچستان میں بارش کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان ہے۔

ہفتے کے روز شمال مغربی بلوچستان کے اضلاع میں چندمقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی۔

اسلام آباد میں صبح اور شام کے اوقات میں خنکی بڑھ گئی ہے جب کہ دوپہر میں موسم قدرے گرم رہتا ہے۔

ہفتے کی صبح وفاقی دارالحکومت کا درجہ18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج گرم اور مطلع صاف رہے گا۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ 36 تک جا سکتا ہے۔

پنجاب اور سندھ کے اکثر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا۔ بلوچستان کے اضلاع قلات، تربت، سبی، گوادر اور کوئٹہ میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

خیبر پختونخوا کے اضلاع مالم جبہ، چترال، ایبٹ آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جب کہ دیگر اضلاع کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا تاہم خضدار میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گی۔


متعلقہ خبریں